جبران ناصر کی گمشدگی کا مقدمہ کلفٹن تھانے میں درج

01:31 PM, 2 Jun, 2023

نیوویب ڈیسک

کراچی: سماجی کارکن جبران ناصر کی گمشدگی کے خلاف ان کی اہلیہ نے کلفٹن تھانے میں مقدمہ درج کرنےکی درخواست جمع کروا دی ہے۔

 جبران ناصر کی اہلیہ منشا پاشا کا سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو پیغام میں کہنا ہے کہ گذشتہ روز میں اور میرے شوہر جبران ناصر واپس گھر جا رہے تھے کہ راستے میں ایک بڑی سلورگاڑی نے ہمیں روکا اور اس میں سوار 15 مسلح افراد نے زبردستی میرے شوہر کو گاڑی سے اتارا اوراپنے ساتھ لے گئے۔ 

منشہ پاشا کا ویڈیو پیغام میں مزید کہنا تھا کہ پولیس ان کی درخواست پر مقدمہ درج نہیں کر رہی، مقدمہ درج کرنے کے لیے عدالت سے رجوع کروں گی۔

اس حوالے سے ایس ایس پی ساؤتھ اسد رضا کا کہنا ہے کہ جبران ناصر سے متعلق درخواست موصول ہوگئی ہے۔ کلفٹن تھانے میں اغوا کی دفعہ کے تحت ان کی اہلیہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

جبران ناصر کی اہلیہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ ان کے شوہر کے لیے آواز اٹھائی جائے اور دعا کریں کہ جبران ناصر واپس جلد گھر واپس آجائیں۔

مزیدخبریں