زرمبادلہ کے ذخائر میں 22 کروڑ ڈالر کی کمی 

12:24 PM, 2 Jun, 2023

نیوویب ڈیسک

کراچی : پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران 21 کروڑ 81 لاکھ ڈالر کی کمی واقع ہوئی ہے۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملکی ذخائر نو ارب 73 کروڑ 11 لاکھ ڈالر کی سطح سے گر کر 9 ارب 51 کروڑ 30 لاکھ ڈالر ریکارڈ کیے گئے ہیں۔

مرکزی بینک کے ذخائر 4 ارب 19 کروڑ 30 لاکھ کی سطح سے گر کر 4 ارب 9 کروڑ 7 لاکھ ڈالر ہو گئے ہیں۔

کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 42 کروڑ 23 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں جو گذشتہ ہفتے پانچ ارب اور پچاس کروڑ ڈالر سے زائد تھے۔

مزیدخبریں