عمران خان کو نہیں چھوڑوں گا، جلد ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی لڑائی ہو گی: شیخ رشید احمد

11:57 AM, 2 Jun, 2023

نیوویب ڈیسک

راولپنڈی:  عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ جب تک چورحکومت اپنےسارے کیسز ختم نہیں کروا لیتی اورمفروربھگوڑےمجرم مسلط نہیں ہوجاتے آئین وقانون کواس وقت تک ڈی فریزرمیں لگا دیں۔  بازومروڑکرپریس کانفرنس کروانےوالےآنےوالےالیکشن کوسلیکشن میں بدل دیں گے۔

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پربیان جاری کرتے ہوئے کہا ہےکہ بازومروڑکرپریس کانفرنس کروانےوالےآنےوالےالیکشن کوسلیکشن میں بدل دیں گے۔ پاکستان میں آنےوالےالیکشن کودنیامیں کوئی تسلیم نہیں کرے گا اور نہ ہی کوئی مالیاتی مدد کرےگا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ  بہتر یہی ہےکہ ملک کے آئین وقانون کواس وقت تک ڈی فریزرمیں لگا دیں جب تک چورحکومت اپنےسارے کیسز ختم نہیں کروا لیتی اورمفروربھگوڑےمجرم مسلط نہیں ہوجاتے۔  

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ پریس کانفرنس کرنے والوں کے لیےاسلام آبادپریس کلب کو سب جیل قرار دے دیاجائےتاکہ صحافیوں کےلیےآسانی ہو۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کو فی الحال اپنی رسوائی اوربدنامی کااندازہ نہیں ہے، عنقریب نون لیگ اور پیپلز پارٹی آمنے سامنے ہوں گےاور اس سے فائدہ صرف پیپلز پارٹی اٹھائے گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پریکٹس اینڈپروسیجر بل جیسےدھوم دھام سےبنایاگیاتھاویسےہی اس کا جنازہ واپس اسمبلی بھجوایاگیاہے۔

شیخ رشید نے مزید کہا کہ خوردنی ایشیا50فیصد مہنگی ہو گئی ہیں اور حکومت نمائشی اورفرمائشی غیرملکی دورےپرہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مسئلہ اقتصادی سے قومی سلامتی بن گیاہے، دھوکہ دہی پے مبنی بجٹ پیش کیاجائےگاکفن دفن کومفت قراردیاجائے۔

شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر لکھا کہ میرے  7 کیسوں کی سماعت شروع ہوگئی ہےگرفتاری کی صورت میں ٹوئٹر نہیں چلاسکوں گا۔

اللہ اورعدلیہ ملک کو سیاسی جہنم سےنکال سکتی ہے۔

مزیدخبریں