وزیر اعظم کی زیرصدارت طلب کردہ قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ملتوی

09:20 AM, 2 Jun, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت آج ہونے والا قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ملتوی کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی کا طلب کردہ اہم اجلاس وزیر اعظم شہباز شریف کے دورہ ترکیے پر روانگی کے باعث ملتوی کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق شہبازشریف آج ترکیہ کے 3روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے۔ وزیراعظم ترک صدررجب طیب اردوان کی دعوت پر  انقرہ میں تقریب حلف برداری میں شرکت کریں گے۔   نومنتخب ترک صدر طیب اردوان سے ون آن ون ملاقات بھی کریں  گے۔پاک ترکیہ تعلقات  کو مزید وسعت دینے پر بات چیت ہوگی۔شہبازشریف کی دیگر رہنماؤں سے بھی ملاقاتوں کا امکان ہے۔

واضح رہے وزیر اعظم شہباز شریف نے قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس طلب کیا تھا۔ قومی سلامتی کمیٹی کا 15 دن میں یہ دوسرا اجلاس تھا۔ 

قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت میں ایوان وزیر اعظم میں ہونے تھا جس میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد، تینوں مسلح افواج کے سربراہان آرمی چیف جنرل عاصم منیر، سربراہ پاک فضائیہ ظہیر احمد بابر اور سربراہ پاک بحریہ امجد خان نیازی کے علاقہ دیگر وفاقی وزراء نے بھی شرکت کرنی تھی۔

اجلاس میں ملکی سیاسی، سیکورٹی کی صورتحال پر غور اور اہم فیصلے کیے جانے کا امکان تھا۔

مزیدخبریں