شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کا فوجی چوکی پر حملہ ، جوان شہید 

11:47 PM, 2 Jun, 2022

نیوویب ڈیسک

شمالی وزیر ستان : شمالی وزیرستان کے علاقہ دتہ خیل میں دہشت گردوں نے فوجی چوکی  پر حملہ کیا ہے۔ دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلہ میں سپاہی حامد علی شہید ہوگئے ہیں۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق  شمالی وزیرستان کے علاقہ دتہ خیل میں دہشت گردوں نے فوجی چوکی پر حملہ کیا ،سیکیورٹی فورسز کی طرف سے دہشت گردوں کو موثر جواب دیا گیا، دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلہ میں 28 سالہ سپاہی حامد علی شہید ہوگئے جن کا تعلق سرگودھا سے ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں موجود کسی بھی دہشت گرد کے خاتمے کے لئے آپریشن جاری ہے۔پاک آرمی دہشت گردی کی لعنت کے خاتمہ کے لئے پرعزم ہے،ہمارے بہادر سپاہیوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

مزیدخبریں