ماسکو :روس یوکرین جنگ ہے جو تھمنے کا نام ہیں نہیں لے رہی ،امریکہ نے ایک بار پھر روس پر پابندیاں لگاتے ہوئے ماسکو کی اشرافیہ کو لگژری بحری جہاز فراہم کرنے والی ایک کمپنی کو بلیک لسٹ میں ڈال دیا ۔
تفصیلات کے مطابق امریکی محکمہ خزانہ کا کہنا ہے کہ نئی امریکی پابندیوں میں روس کی17 شخصیات بشمول پیوٹن کے قریبی ساتھی سرگئی رولڈوگن، روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریہ زخاروف سمیت 5 اشرافیہ کے نام بھی لسٹ میں شامل ہیں۔
واضح رہے ان پابندیوں سے ایک روز قبل ہی وائٹ ہائوس نے روس یوکرین جنگ کیلئے راکٹ فائر سسٹم یوکرین کے حوالے کرنے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد ماسکو کا سخت ترین ردعمل بھی دیکھنے کو آیا تھا ۔