ہم سری لنکا جیسی کیفیت کی جانب دھکیلے جا رہے ہیں:اسد عمر 

10:00 PM, 2 Jun, 2022

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف  کے مرکزی سیکرٹری جنرل اسد عمر نے کہا ہے کہ  زرِ مبادلہ کے ذخائر آج جون 2018 کی سطح سے بھی نیچے گر چکے ہیں،ہم سری لنکا جیسی کیفیت کی جانب دھکیلے جا رہے ہیں۔

اپنے ٹوئٹر پیغام میں پی ٹی آئی کے جنرل سیکرٹری اسد عمر نے کہا کہ جون 2018 سے لیکر عدمِ اعتماد کی تحریک آنے تک تحریک انصاف کی حکومت نے زرِ مبادلہ کی ذخائر میں 65 فیصد اضافہ کیا،ان 3 ماہ میں یہ تمام اضافہ ضائع ہوچکا ہے۔

 اسد عمر نے کہا کہ زرِ مبادلہ کے ذخائر آج جون 2018 کی سطح سے بھی نیچے گر چکے ہیں،ہم سری لنکا جیسی کیفیت کی جانب دھکیلے جا رہے ہیں۔

مزیدخبریں