اسلام آباد:چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی سابقہ اہلیہ نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جو شخص پاکستان کے تین حصے کرنے کے خواب دیکھ رہا ہے اس کی اپنی جماعت کے 300 ٹوٹے ہو چکے ہیں ۔
ریحام خان کا کہنا تھا جس شخص کی اپنی جماعت بکھر چکی ہے وہ آج پاکستان کے 3 حصے کرنے کے خواب دیکھ رہا ہے ،اس سے قبل ایک ٹی وی انٹرویو میں عمران خان کا کہنا تھاکہ اگر اس وقت اسٹیبلشمنٹ صحیح فیصلے نہیں کرے گی تو میں آپ کو لکھ کر دیتا ہوں یہ خود بھی تباہ ہوں گے اور فوج سب سے پہلے تباہ ہوگی کیونکہ ملک دیوالیہ ہوگا ۔
ان کا کہنا تھاکہ ان لوگوں کو اقتدار سے نہ نکالا تو ملک کے جوہری اثاثے چھن جائیں گے اور درست فیصلے نہ کیے گئے تو پاکستان کے تین ٹکڑے ہوں گے۔