الیکشن کمیشن کا بڑا فیصلہ ، حمزہ شہباز کو ہٹانے کا پی ٹی آئی کا خواب چکنا چور 

06:45 PM, 2 Jun, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے حمزہ شہباز کو ہٹانے کا پی ٹی آئی کا خواب چکنا چور کردیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے مخصوص نشستوں کا نوٹیفکیشن روک دیا۔ 

نیو نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن نے   پنجاب میں ڈی سیٹ ہونے والے  منحرف پی ٹی آئی ارکان کے حلقوں میں ضمنی انتخابات تک مخصوص نشستوں کا  نوٹیفیکیشن روک دیا  ہےضمنی الیکشن کے بعد نوٹیفیکیشن جاری کیا جائیگا ۔الیکشن کمیشن نے ن لیگ کی درخواست منظور کرلی ہے۔ 

واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعدالیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے 25 ارکان پنجاب اسمبلی کو حمزہ شہباز کو وزیر اعلیٰ کا ووٹ دینے پر ڈی سیٹ کیا تھا جن میں مخصوص نشستوں پر منتخب ہونے والی 5 خواتین بھی شامل تھیں۔ پی ٹی آئی نے ان پانچ خواتین کی جگہ اپنی پانچ دوسری خواتین کو ممبر بنانے کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی درخواست کی تھی۔ 

مزیدخبریں