بنگالی لڑکی بوائے فرینڈ سے شادی کیلئے تیر کر انڈیا پہنچ گئی

بنگالی لڑکی بوائے فرینڈ سے شادی کیلئے تیر کر انڈیا پہنچ گئی

نئی دہلی: بھارت سے ایک انوکھی خبر سامنے آئی ہے جہاں ایک بنگلہ دیشی لڑکی اپنے  بھارتی بوائے فرینڈ سے شادی کرنے کے لیے دریا میں تیر کر  بھارت پہنچ گئی۔

بھارتی میڈیا میں شائع ہونے والی ایک خبر کے مطابق کرشنا نامی بنگلہ دیشی لڑکی  اپنے بھارتی بوائے فرینڈ کی محبت میں گرفتار ہونے کے بعد خطرناک جنگلات اور دریا میں ایک گھنٹے کی تیراکی کے بعد بھارت پہنچ گئی۔

خبر میں بتایا گیا ہے کہ کرشنا کی بھارتی لڑکے ابھیک منڈل سے فیس بک پر دوستی ہوئی تھی جس کے بعد دونوں ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہو گئے۔ چونکہ کرشنا کے پاس پاسپورٹ نہیں تھا اس لیے اُس نے غیر قانونی طریقے سے سرحد پار کرنے کا فیصلہ کیا جس میں کامیاب ہونے کے بعد اپنے بوائے فرینڈ سے جا ملی۔

  
خبر کے مطابق تین دن قبل کرشنا کی ابھیک منڈل سے کولکتہ کے ایک  مندر میں شادی ہو گئی تھی تاہم پیر کے روز اُسے غیرقانونی طریقے سے بھارت میں داخل ہونے پر گرفتار کر لیا گیا جس کو  ڈھاکہ میں بنگلہ دیشی ہائی کمیشن کے حوالے  کیا جائے گا۔

مصنف کے بارے میں