لاہور: پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کے باوجود طلب میں اضافہ دیکھنے میں آیا جس کے باعث خام تیل کی درآمدات بڑھ رہی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے گیارہ ماہ میں پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں 18 فیصد اضافہ ہوا ہے، جولائی سے مئی تک 2 کروڑ ٹن سے زائد پیٹرولیم مصنوعات فروخت ہوئیں۔
پیٹرول کی فروخت کا حجم 82 لاکھ ٹن رہا جبکہ81 لاکھ ٹن ہائی اسپیڈ ڈیزل اور فرنس آئل کی فروخت 35 لاکھ 70 ہزار ٹن ہو گئی۔