اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے رہنما چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ ملک میں بدترین لوڈ شیڈنگ بحران میں مبتلا کر دیا گیا ہے،خرم دستگیر تو کھابوں میں مصروف ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لیگی رہنما کو ہدف تنقید بناتے ہوئے فواد چوہدری نے مزید کہا کہ گوجرانوالہ کے اکھاڑے ان کے منتظر ہیں مہربانی کریں اوراستعفیٰ دے کر گوجرانوالہ پہنچیں۔
فواد چوہدری نے کہا کہ مصدق ملک شریف آدمی ہیں وہ خود ہی عزت سے علیحدہ ہو جائیں، جب آپ سے کام چل نہیں رہا تو چمٹے رہنے کا فائدہ؟
قبل ازیں الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پنجاب سمیت پاکستان میں آئینی بحران ہے،حمزہ شہباز کوپنجاب اسمبلی میں مطلوبہ اکثریت حاصل نہیں، 10 روز ہوگئے پی ٹی آئی ارکان کو مخصوص نشستوں پر نوٹیفائی نہیں کیا جارہا۔ ، امید ہے آئندہ ہفتے وزیراعلیٰ پنجاب کا دوبارہ انتخاب ہوگا ۔