اٹلی نے کورونا وباءکے دوران عائد کی گئی پابندیاں ختم کر دیں

11:29 AM, 2 Jun, 2022

نیوویب ڈیسک

روم: اٹلی نے پاکستانیوں سمیت غیر ملکی مسافروں کیلئے عالمگیر موذی وباءکورونا وائرس کے دوران عائد کی گئی تمام پابندیاں ختم کرتے ہوئے باضابطہ احکامات جاری کر دئیے گئے ہیں۔ 
تفصیلات کے مطابق اٹلی نے غیرملکی مسافروں کیلئے ملک کا سفر آسان بنانے کی غرض سے بدھ یکم جون سے کورونا وبا کے دوران لگائی گئی تمام پابندیاں ختم کردی ہیں اور اس حوالے سے باضابطہ احکامات جاری کردئیے گئے ہیں۔ 
نئے احکامات کے مطابق اب پاکستانیوں سمیت غیرملکی مسافروں کو اٹلی کا سفر کرنے کیلئے کورونا ٹیسٹ نہیں کرانا پڑے گا، جبکہ ویکسین سرٹیفکیٹ پیش کرنے کی شرط بھی ختم کردی گئی ہے۔ 
اطالوی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کورونا ٹیسٹ کی پابندی 31 مئی تک تھی اور حکومت نے اس میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، لہٰذا یکم جون سے ملک میں داخلے کیلئے کوونا سرٹیفکیٹ کی بھی ضرورت نہیں ہوگی۔

مزیدخبریں