پی ایس ایل ہوتا نظر نہیں آتا، سابق ٹیسٹ کرکٹر شعیب اختر

11:48 PM, 2 Jun, 2021

لاہور ،قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 6 کے انعقاد پر خدشات کا اظہار کردیا۔

 شعیب اختر نے پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) پر کڑی تنقید کی اور کہا کہ پاکستان سپر لیگ کرانےکے لیے پی سی بی کا ہوم ورک مکمل نہیں، پی سی بی نے بھارتی پروڈکشن کریوکے علاوہ کوئی دوسرا انتظام نہیں کیا۔

نجی ٹی وی سے گفتگو میں شعیب اخترکا کہنا تھا کہ پی ایس ایل ہوتا ہوا نظر نہیں آرہا، بھارت کے لیے تو پوری دنیا بند ہے، آپ اس کا پروڈکشن کریو لےکر پہنچ گئے۔

سابق فاسٹ بولرکا کہنا تھا کہ میں نے مشورہ دیا تھا کہ بقیہ پی ایس ایل میچز اگلے  پی ایس ایل سے 20 دن پہلےکرادیں ۔

دوسری جانب پی سی بی کے سابق سربراہ عارف علی خان عباسی نے احسان مانی اور وسیم خان کو گھر چلے جانے کا مشورہ  دے دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کے دوبارہ کرانے پر ایک غلطی نہیں بلکہ غلطیوں کے پل باندھ دیے گئے۔

مزیدخبریں