بیروت، لبنان کے سیاست دان کی پریس کانفرنس میں بلی کی اچانک انٹری، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق لبنان کے سابق رکن اسمبلی مصباح الحداب کی ملکی سیاست اور مخدوش صورت حال پر پریس کانفرنس کو ایک بلی کی انٹری نے پُرمزاح بنادیا۔
تفصیلات کے مطابق مصباح الحداب کرسی پر بیٹھے ہیں اور سامنے میز پر مختلف چینلز کے مائیک رکھے ہوئے ہیں اور کیمرے میں سارا منظر ریکارڈ ہورہا ہے ایسے میں ایک بلی کود کر میز پر آجاتی ہے اور چہل قدمی شروع کردیتی ہے۔
بلی کے کیمرے کے سامنے آجانے کے باوجود سابق رکن اسمبلی مطمئن رہے، انہوں نے اس دوران نہ تو پریس کانفرنس روکی اور نہ ہی بلی کی جانب دیکھا، بلی بھی تھوڑی دیر بعد واپس چلتی بنی۔
واضح رہے کہ بیروت کی بندرگاہ میں ٹنوں وزنی بارودی مواد میں زور دار دھماکے سے آدھا شہر تباہ اور سیکڑوں جانوں کا نقصان ہوا تھا، رکن اسمبلی ملکی صورت حال پر پریس کانفرنس کررہے تھے۔