برقعہ پہن کر عدالت آنے والا نوجوان پکڑا گیا

11:07 PM, 2 Jun, 2021

لاہور,  گرفتاری سے بچنے کیلئے برقع پہن کر عدالت آنے والا نوجوان پکڑا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پسند کی شادی کرنے والا فراز اپنی بیوی کے ہمراہ ضمانت کیلئے عدالت آیا تھا۔پولیس نے مشکوک سمجھ کر چیک کیا تو پتہ چلا کہ وہ کوئی عورت نہیں مرد ہے ۔ جس کے بعد پولیس نے تفتیش کرنا شروع کردی ۔

پولیس کے مطابق لڑکی کے والدین نے نوجوان پر بیٹی کے اغوا کا مقدمہ درج کرایا ہوا ہے جس پر نوجوان عبوری ضمانت کرانے کیلئے عدالت میں برقع پہن کرآیا تھا۔

ملزم فراز کا کہنا ہے کہ لڑکی کے ورثاء سے بچنے کیلئے برقع استعمال کیا

مزیدخبریں