دکاندار خود کراچی پولیس کو رشوت خوری کا موقع فراہم کرتے ہیں ، ترجمان سندھ حکومت

09:39 PM, 2 Jun, 2021

کراچی: ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے پولیس کی رشوت خوری کا ذمہ دار دکانداروں کو قرار دے دیا۔

 ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ پولیس کی رشوت خوری کے ذمہ دار دکاندار ہیں کیونکہ وہ ایس او پیز پر عمل نہ کرکے پولیس اہلکار وں کو خود رشوت خوری کا موقع دیتے ہیں ۔

مرتضیٰ وہاب  کا کہنا تھا کہ اگر دکاندار وقت پر دکانیں بند کریں تو یہ نوبت ہی نہ آئے گی ۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ایم کیو ایم پاکستان کے اراکین سندھ اسمبلی نے کرونا پابندیوں کے خلاف ایوان میں اسپیکر کی نشست کے سامنے کھڑے ہوکر شدید احتجاج کیا تھا اور حکومت پر سنگین الزامات بھی عائد کیے تھے۔

ایم کیو ایم اراکین نے کہا کہ ’کراچی میں لاک ڈاؤن کی آڑ میں تاجروں کے ساتھ بہت زیادہ ناانصافی ہورہی ہے، پولیس دکانداروں سے رشوت طلب کرتی ہے ۔ 

کنور نوید جمیل نے سندھ حکومت سے متاثر تاجروں اور شہریوں کو ریلیف دینے کا مطالبہ بھی کیا تھا۔

مزیدخبریں