راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ مختلف خطرات کے موثر جواب کیلئے تیاریاں جاری رہنی چاہئیں اور مشقوں کا مقصد فارمیشن کی آپریشنل تیاریاں اور دفاعی و جارحانہ ٹاسک ہے۔
فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق آرمی چیف نے کوٹلی میں ٹریننگ ایریاز کا دورہ اور تسخیر جبل مشقوں کا مشاہدہ کیا۔
آرمی چیف نے مشقوں میں مصروف ٹروپس کے عزم اور حوصلوں کو سراہا۔ آرمی چیف نے فارمیشن کی جنگی تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔
جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ مسلسل تربیت اور آپریشنل پریکٹس سے صلاحیتوں میں نکھار آتا ہے۔ مشقوں کا مقصد فارمیشن کی آپریشنل تیاریاں اور دفاعی و جارحانہ ٹاسک ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مشقوں کے دوران مختلف نوعیت کی آپریشنل حکمت عملی کو بھی جانچنا ہے۔ فوجی دستے اور یونٹس دشوار پہاڑی علاقوں میں دفاع وجارحانہ مشقیں کر رہے ہیں۔ کوٹلی آمد پر کورکمانڈر لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔