ماسکو، روس میں ہاتھا پائی کرتے ہوئے میاں بیوی بالکونی سے نیچے گرگئے ، کیمرے کی آنکھ نے منظر محفوظ کرلیا ۔
تفصیلات کے مطابق ازدواجی زندگی میں چھوٹے موٹے جھگڑے معمول کی بات ہیں لیکن جب نوبت ہاتھا پائی تک پہنچ جائے تو پھر ہر کوئی اس جھگڑے کی وجہ جاننے میں دلچسپی ظاہر کرتا ہے۔
ایسا ہی کچھ روس کے شہر سینٹ پیٹرز برگ میں ہوا جب اولگا اور یوو جینی نامی میاں بیوی کسی مسئلے کے باعث آپس میں لڑ پڑے، لڑائی میں شدت آگئی اور دونوں میں ہاتھا پائی شروع ہوگئی ۔
جوڑا لڑائی کرتے ہوئے گھر کی بالکونی میں آگیا جو زمین سے 25 فٹ کی بلندی پر تھی، جھگڑے کے دوران توازن برقرار نا رہنےکے سبب دونوں بالکونی کی ریلنگ ٹوٹنے کی وجہ سے نیچے آ گرے ۔جس کا منظر ایک راہگیر نے کیمرے میں محفوظ کرلیا۔
غیر ملکی ویب سائٹ کے مطابق دونوں میاں بیوی کو شدید چوٹیں آئی ہیں جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔
ویڈیو سوشل میڈیا پر خاصی وائرل ہورہی ہے جس پر سوشل میڈیا صارفین بھی حیرانگی کا اظہار کررہے ہیں۔