تل ابیب: اسرائیلی وزیراعظم بینجامن نیتن یاھو نے کہا ہے کہ چاہئے امریکہ سے تعلقات خراب ہو جائیں، ہم ایران کو ایٹمی طاقت نہیں بننے دیں گے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے لیے ایران کے جوہری پروگرام کو ناکام بنانا اہم ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے وجود کے لیے سب سے بڑا خطرہ ایران کا جوہری طاقت بننا ہے۔ اگر ایران جوہری طاقت بن گیا تو یہودی ریاست کی تمام کوششیں ناکام ہوجائیں گے۔
اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ میں نے جوبائیڈن کو آج سے 40 سال قبل واضح کر دیا تھا کہ ایران اور امریکہ کے درمیان معاہدہ ہو یا نہ ہو، ہم ایران کا ایٹمی طاقت نہیں بننے دیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایران کے خلاف کارروائیاں جاری رہنی چاہئیں تاکہ اس کے جوہری پروگرام کو ناکام بنایا جاسکے۔ ہمیں اپنے وجود کے خطرے کو روکنا ہوگا۔ ہم ہی اس میں کامیاب اور غالب ہوں گے۔
گزشتہ روز فیوچر پارٹی کے سربراہ یائیر لبید نے کہا ہے کہ اسرائیل میں قائم ہونے والی نئی حکومت مخلوط ہوگی اور مخلوط حکومت تمام ذمہ داریاں احسن طریقے سے انجام دے گی۔
ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے اسرائیل کے وزیراعظم بنیامین نیتن یاھو کے حالیہ بیان کوخطرناک اور اشتعال انگیز بھی قرار دیا۔ اسرائیل کی فیوچر پارٹی کے سربراہ یائیر لبید کا کہنا تھا کہ ہمارا ہدف اسرائیل میں مخلوط حکومت کا قیام ہے۔
اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو نے گزشتہ روز اپنے سیاسی مخالفین پر ملک کے جوہری پروگرام کے حوالے سے سنگین نوعیت کے الزامات عائد کیے تھے۔