اسلام آباد: تاجکستان کے صد امام علی رحمان2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے وزیر اعظم ہائوس آمد پر ان کا استقبال کیا۔ تاجکستان کے صدر کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔اس موقع پر دونوں ممالک کے قومی ترانے بجائے گئے جس کے بعد تاجک صدر نے گارڈ آف آنر کامعائنہ کیا۔
تاجک صدر نے وزیراعظم عمران خان سے اپنے وفد کاتعارف کرایا جبکہ وزیر اعظم عمران خان نے بھی ان کو کابینہ کے ارکان سے متعارف کرایا۔ تاجکستان کے صدر نے وزیراعظم ہائوس کے لان میں پودا بھی لگایا۔ قبل ازیں نور خان ایئر بیس پہنچنےپر وفاقی وزیر خسرو بختیار نے تاجکستان کے صدر کا استقبال کیا۔
تاجک صدر کو توپوں کی سلامی دی گئی۔تاجکستان کے صدر کے دورے کے دوران معیشت ،تجارت،سرمایہ کاری ،توانائی ،سکیورٹی اوردفاع سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کومستحکم بنانے اور فروغ دینے پر بات چیت ہو گی جبکہ مختلف معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر بھی دستخط کئے جائیں گے۔