سکول کھلیں گے یا نہیں ؟گرمیوں کی چھٹیاں ،امتحانات کب ہوں گے؟ فیصلہ آج ہوگا

09:50 AM, 2 Jun, 2021

اسلام آباد: گرمیوں کی چھٹیاں کتنی ہوں گی؟ امتحانات کب ہوں گے؟سکول کب سے کھلیں گے اس کا فیصلہ آج کیا جائے گا۔

نیو نیوز کے مطابق گرمیوں کی چھٹیوں،میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات  کے حوالے سے فیصلے کیلئے وفاقی  وزیر تعلیم شفقت محمود  کی زیرصدارت   بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس آج  ہوگی۔کانفرنس میں  بورڈز کے امتحانات اور تمام تعلیمی ادارے کھولنے سے متعلق  بھی اہم فیصلے ہوں گے۔

دوسری طرف وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ اب میں پوری طرح سے صحت یاب ہو گیا ہوں ۔آج سے اپنی ڈیوٹی کے فرائض انجام دونگاگذشتہ دنوں میرے دوٹیسٹ منفی آئے ہیں  واضح طور پر ویکسین کام کرتی ہیں اور اس خوفناک بیماری کے خلاف بہترین دفاع ہیں۔

مزیدخبریں