تاجک صدر 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے

08:19 AM, 2 Jun, 2021

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی دعوت پر تاجکستان کے صدرامام علی رحمان  2روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے ہیں۔ دورے کے دوران متعدد معاہدوں پر دستخط کیے جائیں گے۔

 ترجمان دفترخارجہ کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ تاجکستان کے صدر2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے ہیں۔ وزیراعظم کی دعوت پرتاجک صدر امام علی رحمان کے ہمراہ ایک اعلیٰ سطح کا وفد بھی آیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان اور تاجک صدروفودکی سطح پربات چیت کریں گے  جس میں تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، دفاع، تعلیم،علاقائی رابطوں پر تبادلہ خیال ہوگا۔ تاجک صدر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے بھی ملاقات کریں گے۔
 
 

مزیدخبریں