کراچی: وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے23 اموات ہوئیں جس کے بعد صوبے میں کورونا وائرس کے باعث اموات کی تعداد 526 ہو گئی ہے۔
صرف شہر قائد میں کورونا کیسز کی تعداد کورونا کیسز کی تعداد 23 ہزار 933 تک جا پہنچی ہے۔وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ اس وقت 358 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جب کہ 64 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ آج 953 مریض صحتیاب ہوکر گھروں کو چلے گئے ہیں جب کہ سندھ میں اب تک 15538 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں، اس وقت 15022 مریض زیرعلاج ہیں۔انہوں نے کہا کہ 13ہزار 813 مریض گھروں اور 111 آئسولیشن مراکز پر زیرعلاج ہیں جب کہ اس وقت 1098 مریض مختلف اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔
وزیر اعلیٰ سندھ نے بتایا کہ کورنگی میں 263، ضلع شرقی میں 242 اور ضلع وسطی 166مزید کیسز ظاہر ہوئے اور ضلع جنوبی میں 167، ملیر میں 139 اور غربی میں 58 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ لاڑکانہ میں 50، حیدرآباد میں 47 اور سکھر میں 40 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، خیرپور میں 33، گھوٹکی میں 27 اور شہید بینظیرآباد میں 17 مزید کیسز ظاہر ہوئے۔
انہوں نے بتایا کہ بدین میں 15، سانگھڑ میں 13 اور جامشورو میں 9 نئے کیسز سامنے آئے، قمبر میں 6 جب کہ سجاول اور شکارپور میں 5،5 مزید کیسز رپورٹ ہوئے۔