بیجنگ: دنیا بھر میں روزانہ کی بنیاد پر طلاقیں ہوتی ہیں لیکن ایک انوکھی اطلاق چین میں بھی ہوئی جس کے بعد دنیا بھر میں اس طلاق کے چرچے ہو رہے ہیں۔ چین میں طلاق کے بعد خاتون ارب پتی بن گئی اور امیر ترین افراد کی فہرست میں بھی شامل ہوگئی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق معروف کمپنی کے مالک نے 16 کروڑ سے زائد کے شیئرز طلاق کے بعد اپنی سابقہ بیوی کے نام کیے۔
16 کروڑ سے زائد کے شیئرز طلاق کے بعد اپنی سابقہ بیوی کے نام کرنے کے بعد یہ ایشیا کی مہنگی ترین طلاق ہے۔چین کی اس معروف کمپنی کے مالک وہ ہیں جو کورونا وائرس کے لیے ویکسین تیار کررہی ہے۔
کمپنی کے مالک نے اپنی بیوی یوان کو طلاق دی جس کے بعد ان کے اثاثوں کی مالیت 6 ارب 50 کروڑ ڈالر سے 3 ارب 10 کروڑ ڈالر پر پہنچ گئی۔
واضح رہے کہ اس طلاق کو ایشیا کی مہنگی ترین طلاق کہا جارہاہے جب کہ دنیا کی مہنگی ترین طلاق امیزون کے مالک جیف بیزوس کی ہے۔
امیزون کے مالک جیف بیزوس نے طلاق کے بعد اپنی بیوی کو 48 ارب ڈالر دیے تھے، جس سے ان کی بیوی دنیا کی چوتھی امیر ترین خاتون بن گئی تھیں۔