پارٹی میں کوئی اختلاف ، نہ ہی حکومت کہیں جا رہی، فواد چوہدری

09:44 PM, 2 Jun, 2019

اسلام آباد: فواد چودھری نے کہا ہے کہ پارٹی میں کوئی اختلاف ہے نہ ہی حکومت کہیں جا رہی ہے، وزیراعظم عمران خان کو مکمل خستہ خال نظام ملا، ایک دو سال میں اداروں میں بہتری کی کوئی توقع نہیں۔

تفصیلات کے مطابق، وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے اپنے ٹویٹر پر جاری اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان میں اگر جمہوری نظام نے کامیاب ہونا ہے تووزیر اعظم عمران خان کی کامیابی ضروری ہے،ہمارے ساتھ آزاد ہونے والے ممالک ترقی میں ہم سے بہت آگے نکل چکے ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ اقربا پروری، سفارش اور میرٹ کے اصولوں کی پامالی سے سول ادارے تباہ ہوئے ہیں جس ادارے کو دیکھیںکو بھی دیکھیں پتہ چلے گا ماضی کے حکمرانوں نے ان اداروں تباہ کیا ہے۔

فواد چوہدری نے پارٹی میں اختلاف کی خبروں کی تردیدکی اور کہا کہ حکومت کہیں جا رہی ہے۔

مزیدخبریں