اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ او آئی سی اجلاس میں وزیراعظم عمران خان مقبوضہ کشمیر اور فلسطین کے وکیل بن کر ابھرے۔
مکہ مکرمہ میں او آئی سی اجلاس کے دوران وزیر اعظم کے خطاب پر فردوس عاشق اعوان نے ٹوئٹ کی ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے او آئی سی سربراہ اجلاس سے تاریخی خطاب کیا۔انہوں نے امت مسلمہ کے جذبات کی صحیح معنوں میں عکاسی کی اور اسلام کا حقیقی تشخص اجاگر کرنے کے لیے نئی راہ عمل متعین کی۔
وزیراعظم مقبوضہ کشمیر اور فلسطین کے وکیل بن کر ابھرے۔ انہوں نے دو ٹوک موقف اپنایا کہ کشمیریوں کی منصفانہ جدوجہد کو دہشتگردی کا نام نہیں دیا جاسکتا۔ دو ریاستی حل کے سوا مسئلہ فلسطین کا کوئی حل نہیں۔
— Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) June 2, 2019
معاون خصوصی کا مزید کہنا تھا کہ او آئی سی اجلاس میں وزیراعظم مقبوضہ کشمیر اور فلسطین کے وکیل بن کر ابھرے۔ انہوں نے دو ٹوک موقف اپنایا کہ کشمیریوں کی منصفانہ جدوجہد کو دہشتگردی کا نام نہیں دیا جاسکتا۔ دو ریاستی حل کے سوا مسئلہ فلسطین کا کوئی حل نہیں۔
فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ عمران خان کا سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبے پر خصوصی توجہ دینے پر زور اسلامی دنیا کو اس شعبے میں ان کی میراث یاد دلاتا ہے، عظیم مسلمان سائنسدان جدید علوم کے بانی، موجد اور اور بنیادی اساتذہ میں شامل ہیں۔