کاغذات نامزدگی سے متعلق عدالتی فیصلے کیخلاف اپیل دائر کی جائے: نگراں وزیراعظم

11:04 PM, 2 Jun, 2018

اسلام آباد: نگراں وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک نے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف فوری اپیل دائر کرنے کی ہدایت کر دی۔

تفصیلات کے مطابق نگراں وزیراعظم ناصر الملک نے ہدایت کی ہے کہ لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف فوری اپیل دائر کی جائے، اپیل کا مقصد انتخابات کا بروقت انعقاد یقینی بنانا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: عوامی نمائندے کی حیثیت سے الیکشن میں حصہ لوں گا: خواجہ آصف
 یاد رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے کاغذات نامزدگی میں ترامیم کالعدم قرار دیتے ہوئے الیکشن کمیشن کو پرانا فارم بحال کرنے کا حکم دیا تھا، عدالت کے مطابق مذکورہ ترمیم شدہ فارم میں آرٹیکل باسٹھ تریسٹھ کو غیر موثر کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: رینجرز کی چوکی پر حملہ، 2 اہلکار زخمی: ترجمان رینجرز
 عدالتی حکم کے بعد الیکشن کمیشن نے کاغذات نامزدگی کی وصولی کا عمل روکنے کا اعلان کیا تھا، جس کے پیش نظر انتخابات میں التوا کے اندیشے بڑھے لگے۔ البتہ اب نگراں وزیر اعظم کی جانب سے انتخابات کے بروقت انعقاد کے لیے کاغذات نامزدگی سے متعلق عدالتی فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔

 نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں