ماریا شرا پووا، گربین مگوروزا فرنچ ٹینس اوپن کے پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں

09:38 PM, 2 Jun, 2018

پیرس:ماریا شرا پووا ، گربین مگوروزا، کونٹاویت اور سیلونی سٹیفنز فتوحات برقرار رکھتے ہوئے سال کے دوسرے گرینڈسلام ٹینس ٹورنامنٹ فرنچ اوپن ویمنز سنگلز پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں۔

ویمنز سنگلز تیسرے راﺅنڈ میچز میں روس کی گولڈن گرل ماریا شرا پووا نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جمہوریہ چیک کی کیرولینا پلسکووا کو 6-2 اور 6-1 سے زیر کر کے پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔

سپینش کھلاڑی گربین مگوروزا بھی دوسری آزمائش میں سرخرو رہیں ، انہوں نے آسٹریلیا کی سمانتھا سٹوسر کو شکست فاش سے دوچار کیا۔

کونٹاویت نے جمہوریہ چیک کی پیٹراکویٹووا کو سخت مقابلے کے بعد ٹائی بریک پر 7-6 اور 7-6 سے ہرا کر ایونٹ سے باہر کر دیا۔امریکہ کی سیلونی سٹیفنز نے گیورجی کو زیر کر کے پری کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کی۔

مزیدخبریں