لیڈز ٹیسٹ کے دوسرے دن کا کھیل خراب موسم کے سبب تاخیر کا شکار

لیڈز ٹیسٹ کے دوسرے دن کا کھیل خراب موسم کے سبب تاخیر کا شکار
کیپشن: image by cricinfo

لیڈز: پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے دن خراب موسم کے باعث کھیل تاحال شروع نہیں ہو سکا۔

پچ اور گراونڈ کے وسط میں بدستور کوورز موجود ہیں، اور انھیں ہٹایا نہیں گیا ، میچ آفیشلز نے اس بارے میں کوئی حتمی اعلان بھی نہیں کیا کہ دوسرے دن کا کھیل کب تک شروع ہو سکے گا۔


لیڈز میں موسم ابر آلود ہے اور محکمہ موسمیات کے مطابق آج سارا دن آ سمان پر بادل چھائے رہنے اور وقفے وقفتے سے بارش کا سلسلہ جاری رہے گا۔

یاد رہے گذشتہ روز پاکستان ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا لیکن پاکستان ٹیم پہلی اننگز میں 174 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی تھی ، پہلے دن کھیل کے اختتام تک انگلینڈ نے دو وکٹ کے نقصان پر 106رنز بنا لئے تھے۔