کراچی: پی ٹی آئی کے کارکنان نے انصاف ہاؤس کے شیشے توڑ دیئے

06:25 PM, 2 Jun, 2018

کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان نے من پسند افراد کو پارٹی ٹکٹ دینے پر انصاف ہاؤس کے شیشے توڑ دیئے۔

تفصیلات کے مطابق شاہراہ فیصل پر انصاف ہاؤس میں پی ٹی آئی کے مشتعل افراد نے توڑ پھوڑ کرتے ہوئے شیشے توڑ دیئے۔ کارکنان نے توڑ پھوڑ من پسند افراد کو ٹکٹ دینے پر کی، انہوں نے پارٹی رہنما عارف علوی اور فردوس شمیم نقوی کو گھیرلیا اور پارٹی قیادت کیخلاف نعرے بازی بھی کی۔

یہ خبر بھی پڑھیں: چوہدری نثار پارٹی ٹکٹ لینے نہ آئے تو خود ان کے حوالے کرنے جائیں گے: ایاز صادق
 انصاف ہاؤس میں کارکنوں کی صوبائی اور کراچی ریجن کے صدور کیخلاف وال چاکنگ کی جس میں نامنظور نامنظور پارلیمانی بورڈ نا منظور اور گو شمیم گو کے نعرے درج تھے۔

 یہ خبر بھی پڑھیں: ریس 3 ،ریلیز سے قبل 100کروڑ کما لیے،فلم کا بجٹ 120کروڑ تھا
 
 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں


 

مزیدخبریں