لاہور: سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ فارم میں تبدیلی لانے کے فیصلے کیخلاف عدالت جاوں گا، الیکشن شیڈول کے اعلان کے بعد فیصلہ آنے کا کیا مقصد ہے؟
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سردار ایاز صادق نے کہا ہے تمام جماعتوں نے متفقہ طور پر فارم میں تبدیلی لانے کا فیصلہ کیا تھا، قومی اسمبلی کی مدت پوری ہونے کے بعد فیصلہ دیا گیا۔ سپریم کورٹ کے معزز جج صاحبان سے اپیل کروں گا کہ فارم میں تبدیلی سے الیکشن تاخیر کا شکار ہو سکتے ہیں، میری رائے میں الیکشن وقت پر ہونا چاہیے۔
یہ خبر بھی پڑھیں: عام انتخابات 25 جولائی کو ہی ہوں گے، الیکشن کمیشن
انہوں نے مزید کہا کہ سینیٹ الیکشن اسی ایکٹ کے تحت ہوئے جس ایکٹ کے تحت کاغذات نامزدگی فائل ہوئے۔ نگراں حکومت کیلئے ناموں پر پی ٹی آئی کنفیوژن کا شکار ہے، ہمارے لیے پارلیمنٹ کا تقدس بہت اہم ہے، میں نے لیڈر آف ہاوس اور لیڈر آف پارلیمنٹ کو ساتھ بٹھا کر نگراں وزیراعظم کا فیصلہ کرایا۔ یہ قومی سطح کے فیصلے ہیں، ایسے فیصلے بردباری اور سوچ سمجھ کر کیے جاتے ہیں۔ فیصلے سوشل میڈیا سے کرانے ہیں تو ملک کا اللہ ہی حافظ ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں: ن لیگ نے خواجہ آصف کو انتخابی بورڈ گوجرانوالہ ڈویژن کا چیئرمین بنادیا
ایاز صادق نے چوہدری نثار سے متعلق کہا کہ اگر وہ ن لیگ کی ٹکٹ پر الیکشن نہیں لڑیں گے تو پارٹی بھی نہیں چھوڑیں گے۔ چوہدری نثار پارٹی ٹکٹ لینے نہ آئے تو خود جا کر ان کے حوالے کرنے جائیں گے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں