لاہور: نصرت فتح علی خان کی صاحبزادی ندا نصرت کا کہنا ہے کہ وہ بغیر اجازت اپنے والد کے گیت گانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کریں گی۔ لاہور پریس کلب میں گزشتہ روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے ندا نصرت کا کہنا تھا کہ کھوکھر پروڈکشن میوزک فرم نے نصرت میوزک کے جھوٹے حقوق (رائٹس) لیے جس پر انہیں قانونی نوٹس بھیج دیا گیا ہے۔
پریس کانفرنس کے دوران ندا نصرت سے گلوکار راحت فتح علی خان جو نصرت فتح علی خان کے بھانجے بھی ہیں کے حوالے سے سوال کیا گیا کہ گزشتہ برس انہوں نے ان کے والد کے گیت بالی وڈ میں گنگنائے ہیں تو کیا ان کے خلاف بھی ایکشن ہو گا؟۔ جس پر ندا نصرت کا کہنا تھا کہ راحت میرے بھائی ہیں اور میں ان کے خلاف کوئی ایکشن نہیں لوں گی بہت سے لوگوں نے تو یہ بھی افواہ پھیلائی ہوئی ہے کہ میں اور وہ شادی کرنے والے ہیں جب کہ حقیقت میں ایسا کچھ نہیں ہے۔
مزید پڑھیں: شرمیلا فاروقی نے بیٹے کی تصویر سوشل میڈیا پر جاری کر دی
انہوں نے بتایا کہ راحت فتح علی خان کی اہلیہ کا نام بھی ندا ہے لیکن ’ویکی پیڈیا‘ پر موجود معلومات غلط ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ میں نے اپنے والد کے نام سے ’دی رئیل این ایف اے کے‘ ایک ادارہ قائم کیا ہے جس کے پلیٹ فارم سے ہم نوجوانوں کو گانے کا موقع فراہم کریں گے تاہم اگر کوئی ان کے والد کے گیت گانا چاہتا ہے تو اسے پہلے اجازت لینا لازمی ہے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں