ممبئی : کرکٹ کو "جیٹلمینز گیم" بھی کہا جاتا ہے لیکن اب اس کھیل میں ایسی ایسی برائیوں نے سر اٹھا لیے ہیں کہ انسان پریشان ہو جاتا ہے ۔ میچ فکسنگ اور سپاٹ فکسنگ نے پہلے ہی کرکٹ کو بدنام کر رکھا ہیں تھوڑی کسر رہ گئی تھی تو وہ سٹے بازی نے نکال دی ۔سٹے بازی میں بڑے بڑے لوگ ملوث رہے ہیں اب بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان کے بھائی اور دبنگ فلم کے پروڈیوسر ارباز خان پر آئی پی ایل کے دوران سٹے بازی کا الزام لگ گیا ہے ۔ پولیس نے انہیں بیان ریکارڈ کرانے کیلئے طلب کرلیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:دوسرے ٹیسٹ میں ٹاس جیت کر بیٹنگ کر نے کا سرفراز کا فیصلہ درست تھا، وسیم اکرم
غیر ملکی میڈیا کے مطابق پولیس نے تین روز قبل سونی جالان نامی ایک شخص کو سٹے بازی کے الزام میں گرفتار کیا تھاجس نے دوران تفتیش ارباز خان کا نام لیا جس کے بعد پولیس نے اداکار کو پولیس سٹیشن میں پیش ہونے کا سمن جاری کیا ہے۔پولیس کے تفتیشی افسر پردیپ شرما نے بتایا کہ ارباز خان کو اپنا بیان ریکارڈ کرانے کے لیے کل (اتوار کو) طلب کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گرفتار ملزمسونو جالان نے کچھ باتیں بتائی ہیں، ارباز خان کے بیان کے بعد ہم ان بیانات کی سچائی کی تفتیش کریں گے، اور اس کے بعد ہی کچھ کہہ سکیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:یٹنگ سے زیادہ باؤلنگ پر توجہ دیتا ہوں ، شاداب خان
پولیس کا کہنا ہے کہ جالان کا انڈیا میں بڑے بڑے لوگوں سے رابطہ تھا اور اس کے تعلقات پاکستان، افغانستان اور کئی دوسرے کرکٹ کھیلنے والے ملکوں تک پھیلے ہوئے تھے۔ایک اعلیٰ پولیس افسر نے کہا ہے کہ وہ آئی پی ایل میں سٹے بازی کی تفتیش کر رہے ہیں لیکن انھوں نے یہ نہیں بتایا کہ ارباز خان کو کس سلسلے میں طلب کیا گیا ہے۔پولیس افسر نے کہا کہ وہ ارباز کا بیان آنے کے بعد تمام پہلوؤں کی تفتیش کے بعد ہی کچھ کہہ سکیں گے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں