شرمیلا فاروقی نے بیٹے کی تصویر سوشل میڈیا پر جاری کر دی

01:47 PM, 2 Jun, 2018

کراچی: رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی نے بیٹے کی تصویر سوشل میڈیا پر جاری کر دی۔ انسٹاگرام پر جاری کی جانے والی تصویر میں پی پی رہنما شرمیلا فاروقی اور ان کے شوہر ہشام ریاض شیخ کو بیٹے کے ہمراہ دیکھا جا سکتا ہے۔

 

یاد رہے شرمیلا نے کراچی کے نجی اسپتال میں بیٹے کو جنم دیا۔ والدین بننے کی خوشخبری شرمیلا کے شوہر حشام ریاض شیخ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر دی۔ نومولود کا نام حسین رکھا گیا ہے۔

 مزید پڑھیں: سندھ کے نگراں وزیر اعلیٰ فضل الرحمان نے حلف اٹھا لیا

رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی کی شادی 5 مارچ 2015ء کو بینکر حشام ریاض شیخ کیساتھ ہوئی تھی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں