بہنوں اور بیٹیوں کےلئے خوشخبری ہے ،سپریم کورٹ پہنچو آپ کو انصاف ملے گا :عائشہ احمد ملک

01:25 PM, 2 Jun, 2018

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما حمزہ شہباز کی اہلیہ ہونے کی دعویدار عائشہ احد ملک نے کہا ہے کہ میرے ملک کے چیف جسٹس نے گناہگاروں اور ظالموں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے احکامات جاری کر دئیے ہیں ،آج بہنوں اور بیٹیوں کےلئے خوشخبری ہے اور میں انہیں کہتی ہوں کہ سپریم کورٹ پہنچو آپ کو انصاف ملے گا ۔

ان خیالات کا اظہار انہوںنے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ عائشہ احد ملک نے کہا کہ میں کئی سالوں سے انصاف کے حصول کےلئے در بدر ہوں لیکن گنگاہگاروںاور ظالم حکمرانوں کے خلاف مقدمہ درج نہیں ہوتا تھا ۔

میر ے ملک کے چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے نوٹس لیا ہے اور انہوں نے ہدایات دیدی ہیں اور اب گنگاہگاروں اور ظالموں کے خلاف مقدمہ درج ہوگا ۔ انہوں نے مقدمے میں نامزد افراد کا نام بتانے کے حوالے سے سوال کے جواب میں کسی کا بھی نام لینے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ جب آرڈر آئے گا اور مقدمہ ہوگا تو سب سامنے آ جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ بہنوں اور بیٹیوں کےلئے خوشخبری ہے اور میں انہیں کہتی ہوں کہ سپریم کورٹ پہنچو آپ کو انصاف ملے گا۔خیال رہے کہ عائشہ احمد ملک کو دھمکانے کے معاملے پر چیف جسٹس نے حمزہ شہباز شریف کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیدیا ہے۔

مزیدخبریں