فیس بُک کا ’بریکنگ نیوز‘ سیکشن متعارف کرانے کا فیصلہ

12:41 PM, 2 Jun, 2018

کیلی فورنیا: فیس بُک نے اعلان کیا ہے کہ جلد ہی فیس بک ویب سائٹ اور ایپ سے ٹرینڈنگ نیوز سیکشن کو ختم کر دیا جائے گا۔ یہ فیچر 2014 میں متعارف کیا گیا تھا جس کا مقصد فیس بک نیوز فیڈ میں مقبول خبروں کی ہیڈ لائنز بتانا تھا لیکن اس فیچر کو صارفین کی جانب سے زیادہ استعمال نہیں کیا گیا بلکہ اس میں ایسی بے بنیاد خبریں گردش کرنے لگیں جو فیس بک کے لیے مشکلات کا باعث بن گئیں۔

مزید پڑھیں: سندھ کے نگراں وزیر اعلیٰ فضل الرحمان نے حلف اٹھا لیا
 

ٹیکنالوجی ویب سائٹ میش ایبل کی رپورٹ کے مطابق فیس بک میں ٹرینڈنگ نیوز سیکشن کو ختم کر کے ’بریکنگ نیوز‘ سیکشن متعارف کیا جائے گا جس میں سب سے پہلے مقامی خبروں کو ترجیح دی جائے گی۔

اس کے لیے ’ٹوڈے اِن‘ فیچر کو بھی متعارف کیا جائے گا تاکہ تمام شہری اپنے ارد گرد کے حالات سے باخبر رہیں اور بریکنگ نیوز سے کنیکٹ رہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اصغر خان کیس، نواز شریف سمیت پیسے وصول کرنیوالے 21 سویلین کو نوٹس جاری

'ٹوڈے اِن' فیچر کی مدد سے صارفین مقامی تنظیموں کی اَپ ڈیٹس بھی معلوم کر سکیں گے۔اس فیچر میں صرف تصدیق شدہ خبریں ہوں گی جسے دنیا بھر کے صارفین استعمال کر سکیں گے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں