اسلام آباد: پاکستان میں تعینات جرمن سفیر نے پاکستانیوں کو احساس دلایا ہے کہ وہ کس طرح پانی بچا کر اس بحران میں اپنا کردار ادا کر سکتے ہیں۔ جرمن سفیر مارٹن کوبلر کو پاکستان میں پانی کی قلت کا بخوبی ادراک ہے۔
ایک پیغام میں انہوں نے بتایا کہ پاکستان دنیا میں پانی کی قلت کے اعتبار سے تیسرے نمبر پر ہے۔
اپنی گاڑی دھوتے ہوئے ایک بالٹی پانی بچایا!! #پاکستان دنیا کے تیسرا ملک ہے جو پانی کی قلت سے دوچار ہے. ایک وجہ پانی کا وافر استعمال ہے. 100 لیٹر چلتے نلکے سے گاڑی دھوتے ہوئے ضائع ہوتا ہے.روزمرہ کی زندگی میں پانی کو بچانے کے بہت ست طریقے ہیں. SaveWaterforPak# pic.twitter.com/waxTbr53TX
— Martin Kobler (@KoblerinPAK) June 1, 2018
ایک بالٹی پانی سے گاڑی دھو کر جرمن سفیر نے یہ احساس دلانے کی کوشش کی ہے کہ روزمرہ کی زندگی میں پانی کو بچانے کے بہت سے طریقے ہیں۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں