میران شاہ میں پولیٹیکل انتظامیہ پر فائرنگ، پولیٹیکل محرر شہید، تین لیویز اہلکار زخمی

10:08 AM, 2 Jun, 2018

میران شاہ: فاٹا کی ایجنسی شمالی وزیرستان کی تحصیل میران شاہ میں پولیٹیکل انتظامیہ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیٹیکل محرر حمید اللہ شہید اور تین لیویز اہلکار زخمی ہو گئے۔

مزید پڑھیں: مانسہرہ میں 13 سالہ لڑکا زیادتی کے بعد قتل

شمالی وزیرستان کے پولیٹیکل ایجنٹ محمد ایاز خان کے مطابق پولیٹیکل انتظامیہ پر فائرنگ کا واقعہ تحصیل میران شاہ کے علاقے کم سروبی میں پیش آیا۔  جہاں نامعلوم افراد نے راستے میں گھات لگا کر ان پر حملہ کیا۔ فائرنگ کے نتیجے میں پولیٹیکل محرر حمید اللہ شہید جبکہ 3 لیویز اہلکار زخمی ہو گئے۔

زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ایجنسی ہیڈکوارٹرز اسپتال میران شاہ منتقل کر دیا گیا۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں