مانسہرہ میں 13 سالہ لڑکا زیادتی کے بعد قتل

09:52 AM, 2 Jun, 2018

مانسہرہ: مانسہرہ کے علاقے پھلڑہ میں 13 سالہ لڑکے کو زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا۔ پولیس نے 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا اور ملزمان نے اعتراف جرم بھی کر لیا۔

پولیس تھانہ پھلڑی کے ایس ایچ او کے مطابق 13 سالہ لڑکے کو قتل کرنے والے چاروں ملزمان اس کے دوست تھے جنہوں نے زیادتی کے بعد اسے قتل کر کے لاش ایک برساتی نالے میں پھینک دی تھی۔

مزید پڑھیں: صوابی، اسسٹنٹ کمشنر کی گاڑی کی دو موٹرسائیکلوں کو ٹکر، 4 افراد جاں بحق

لڑکے کے ورثاء کی رپورٹ پر پولیس نے وقاص اور ثاقب کو گرفتار کیا تو ان کی نشاندہی پر واردات میں استعمال ہونے والی گاڑی بر آمد کر لی گئی اور محمد اعجاز اور سدھیر کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں