ریحام خان نےاپنی کتاب میں عمران خان کو شیطان قرار دینے کی کوشش کی، حمزہ عباسی کا انکشاف

08:05 AM, 2 Jun, 2018

لاہور: معروف اداکار حمزہ علی عباسی عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان کی کتاب بارے چند انکشافات سامنے لے آئے  جس میں انہوں نے کہا کہ کتاب کے متن سے لگتا ہے کہ ریحام پرہیز گار اور تہجد گزار خاتون ہیں اور عمران خان دنیا کے سب سے بڑے شیطان ہیں.

یہ بھی پڑھیں:فاسٹ باولر محمد عامر کے رویہ سے پاکستانی شائقین مایوس
      

تفصیلات کے مطابق معروف اداکار اور پی ٹی آئی کے رہنما حمزہ علی عباسی نے ٹویٹر پر جاری پیغام میں کہا کہ بدقسمتی سے ریحام خان کی کتاب کے حوالے سے ان کی لکھی ہوئی ایک تحریر پڑھنے کا تجربہ ہواہے ۔ جس کا خلاصہ یہ ہے کہ کتاب میں عمران خان کو شیطان قرار دیا گیاہے جبکہ ریحام خان نے خود کو تہجد گزار خاتون اورشہبازشریف کو حیرت انگیز اور بہترین شخصیت کے مالک قرار دیا ہے ۔

خیال رہے کہ عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان کی کتاب کی رونمائی 9 یا 10 جون کو ہونے جارہی ہے اور اس حوالے سے تیاریاں شروع کر دی گئیں جبکہ ریحام خان نے لندن میں حسین حقانی سے بھی ملاقات کی ہے۔

 نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں