فاسٹ باولر محمد عامر کے رویہ سے پاکستانی شائقین مایوس

06:20 AM, 2 Jun, 2018

ہیڈ نگلے :فاسٹ باولر محمد عامر کے رویہ سے پاکستانی شائقین مایوس ہو گئے ۔لیڈز ٹیسٹ کے دوسرے پہلے پاکستان ٹیم خاص کاکردگی نہ دکھا سکی اور پورا دن انگلش ٹیم میدان میں چھائی رہی ۔

یہ بھی پڑھیں :لیڈز ٹیسٹ کے پہلے روز برطانوی کھلاڑیوں نے میدان مار لیا
   

تفصیلات کے مطابق پہلے دن کے اختتام پر پاکستانی فینز نے محمد عامر کیساتھ تصویریں بنانے کیلئے کافی انتظار کیا ،شائقین اپنے پسندیدہ کھلاڑی کیساتھ تصاویر لینے کیلئے قطار میں کھڑے رہے محمد عامر آوازیں دیں لیکن محمد عامر نہیں رکے اور آگے چل دیے جس پاکستانی شائقین مایوس ہو گئے ۔ شائقین دہائیاں دینے لگ پڑے کہ محمد عامر بڑے آدمی ہو گئے ۔ جبکہ دوسری جانب پاکستان ٹیم کے کپتان سرفراز احمد شائقین کیساتھ گھل مل گئے ان کیساتھ تصویریں بناتے رہے ۔

 یہ بھی پڑھیں :چیریٹی میچ:ویسٹ انڈیز نے شاہد آفریدی کی ورلڈ الیون کو 72 رنز سے شکست دیدی
   

خیال رہے کہ انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں 174 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی جس کے جواب میں دن کےاختتام پر میزبان ٹیم نے دو وکٹوں کے نقصان پر 106 رنز بنالیے تھے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں