بحیرہ روم میں روسی بحری جنگی جہازوں کی تعداد میں اضافہ‎

09:46 PM, 2 Jun, 2017

نیوویب ڈیسک

ماسکو:  بحریرہ اسود میں روسی فوج کے مرکز نے جمعے کے روز اعلان کیا ہے کہ بحیرہ روم میں روس کے بحری جنگی جہازوں کی تعداد اب بڑھ کر پندرہ ہو گئی ہے۔

روس نے تیس مئی کو بحیرہ روم میں اپنے ایک بحری جنگی جہاز اور آبدوز سے شام کے شہر تدمر میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر میزائلوں سے حملہ کیا تھا۔

نومبر دو ہزار سولہ میں بھی روس نے اپنے گریگور ویچ بحری بیڑے سے شام میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر حملہ کیا تھا جبکہ اس نے نومبر دو ہزار پندرہ میں بحری آبدوز سے پہلی بار شام میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا تھا۔

مزیدخبریں