بھارتی ہیکر نے پیار ثابت کرنے کے لیے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کی ویب سائٹ ہیک کر لی

08:57 PM, 2 Jun, 2017

لاہور:بہت سے ہیکرز مختلف مقاصد کے لیے ویب سائٹس ہیک کرتے رہتے ہیں اور اس کے لیے مختلف حربے بھی ٓزماتے ہیں لیکن آپ نے شاید ہی سنا ہو کہ کسی نے اپنا پیار ثابت کرنے کے لیے کوئی ویب سائٹ ہیک کی ہو ۔لیکن وکرانت نامی ایک ہیکر نے اپنا پیار ثابت کرنے کے لیے پاکستانی یونیورسٹی اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کی ویب سائٹ ہیک کر لی ہے ۔ہیکر نے ویب سائٹ کے ہوم پیج پر اپنا ایک خط بھی چھوڑا جس پر ہک کرنے والے کے نام کے ساتھ لکھا تھا کہ ’ یہ صرف تمہارے لیے ہیک کی ہے .اور ساتھ ہی لکھا تھا کہ ’ ہم متحد بھارتی ہیکرز ہیں ‘۔وکی یا وکرت نامی اس شخص نے صرف اپنا پیار ظاہر کرنے کے لیے یہ سائٹ ہیک کی اور یہ بات اس کے سائٹ ہیک کرنے کے بعد وہاں دی گئی تصویر سے بھی ثابت ہوئی ۔

وکی نامی اس ہیکر نے اس لڑکی کا نام نہیں لکھا لیکن اس کے ساتھ ہی اس نے ویب سائٹ کے مالکوں کے لیے لکھا’ویب سائٹ کے مالکوں سے  تکلیف کے لیے معذرت‘۔ہیکر نے ڈیول( devilscafe.in) نامی ایک سائٹ کا لنک بھی دیا  جو بنیادی طور ایک بلاگ کا لنک ہے ۔اس کے ساتھ ہی ہیکر کی جانب سے ایک اور پیغام بھی دیا گیا۔

’لوگ ہماری سائٹ کو غلط سمجھتے ہیں کہ شاید یہ ہیکنگ کو فروغ دے رہی ہے لیکن در حقیقت یہ ہیکنگ کو روکنے کی ایک کوشش ہے ۔کسی کو اس وقت تک کوئی سائٹ ہیک نہیں کرنی چاہئے جب تک اسے یہ معلوم نہ ہو کہ سائٹ ہیک کرنے کا اصل طریقہ کیا ہے ‘۔

واضح رہے کہ کئی بھارتی ہیکرز نے پہلے بھی اکستانی سائٹس ہیک کی ہیں اور اس طرح کے سائبر حملے پاکستان اور بھارت دونوں کی جانب سے ہوتے رہتے ہیں لیکن  ان کی نوعیت کچھ اور ہوتی ہے ۔وکی کی جانب سے ہیک کی گئی یونیورسٹی کی سائٹ کے پیچھے اپنی محبوبہ کو اپنے پیار کا یقین دلانا ہے جو کافی انوکھی منطق ہے ۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کی ویب سائٹ تک ابھی تک رسائی ممکن نہیں ہے ۔

مزیدخبریں