نئی دہلی : بھارت کے وزیر دفاع ارون جیٹلی نے پاکستان پر امن کے عمل کو سبوتاژ کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ارون جیٹلی نےامن کے لیے ہندوستانی کوششوں کا ذکر کرتے ہوئے الزام لگایا کہ پاکستان نے بقول ان کے، اپنے اشتعال انگیز اقدامات کے ذریعے، قیام امن کی کوششوں کو مشکلات سے دوچار کردیا ہے۔
نئی دہلی میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے ہندوستان کے وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ، پاکستان نے ہندوستان کی امن کوششوں کا جواب سرحدوں پر حملے کی شکل میں دیا ہے۔انہوں نے کشمیر کی کنٹرول لائن پر جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کا الزام بھی پاکستان پرعائد کیا اور یہ بات زور دے کر کہی کہ پاکستان نے بقول ان کے اپنے مخاصمانہ اقدامات کے ذریعے، نئی دہلی اور اسلام آباد کے درمیان گفتگو کے ماحول کو مکدر بنا دیا ہے۔
پاکستان اور ہندوستان کے درمیان سرحدوں پر فائرنگ کے تبادلے کے بعد سے دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔
یہ اُلٹا چور کوتوال کو ڈانٹے والی بات ہےبھارت کی ہمیشہ یہ کوشش رہی ہے کسی طرح اپنی منٖفی سوچ کا استعمال کرتے ہوئے پاکستان کو عالمی برادری میں تنہا کر سکے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں