بیجنگ: چین کے خود مختار ریجن سنکیانگ میں حالیہ برسوں کے درمیان قرآن مجید 17 لاکھ 60 ہزار جلدیں چھاپ کر تقسیم کی گئیں۔
قرآن مجید کی تقسیم حکومت کی اس پالیسی کا حصہ ہے جس کے تحت وہ لوگوں کو ان کے اپنے مذہب اور عقیدے کے مطابق زندگی بسر کرنے میں سہولتیں فراہم کر تی ہے جبکہ مقدس کتاب امام محمد بن اسماعیل بخاری کی کتاب بخاری شریف کا بھی انتخاب کیا گیا۔
چین کی سرکاری دستاویزات کے مطابق مذہبی ادارں کے طلبائ نے قرآن مجید کی تلاوت کے مقابلوں میں انعام حاصل کئے ہیں اور حکومت ان کی ایسی سرگرمیوں کی مکمل حوصلہ افزائی کرتی ہے۔ سنکیانگ میں 112مذہبی تنظمیں ہیں جو بہتری کیلئے حکومت کی طرف سے امداد حاصل کرتی ہے اور حکومت انہیں وسیع تر کردار ادا کرنے کی اجازت دیتی ہے ، نئے مبلغ تیار کرنے کے تربیتی نظام کو بھی مسلسل بہتر بنایا جا رہا ہے ، انہیں ایک نظام کے تحت ایک تربیت ان کی اہلیتوں میں اضافے اور مذہبی تنظیمیں قائم کرنے ،خود انتظامی استعداد میں اضافے کی پیشکش قبول کی جارہی ہے ۔
دستاویز میں مزید کہا گیا ہے کہ 2001ئ سے اب تک اسلامی اداروں سے 70مبلغین کو اعلیٰ تعلیم حاصل کر نے کیلئے پاکستان اور دیگر ممالک میں بھیجا گیا ہے اور جو اپنی غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں انہیں سکالر شپ دیئے جاتے ہیں۔ علاوہ ازیں حکومت حج پر جانے والوں کیلئے ایک پالیسی پر عملدرآمد کرتی ہیں اور اس سلسلے میں خدمات کو یقینی بناتی ہے کہ عازمین حج سہولت کے ساتھ اور محفوظ طریقے سے اپنے فرائض انجام دیں۔