اسلام آباد: ہرجانے کا نوٹس پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق کی ایماء پر سنئیر ماہر قانون ڈاکٹر بابر اعوان نے مریم نواز کو نوٹس بجھوایا۔ مریم نواز کو بھجوائے گئے نوٹس میں ہتک عزت اور جھوٹے میڈیا ٹرائل پر 2 ارب روپے ہرجانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ مریم نواز نے نعیم الحق کو نام نہاد قانونی نوٹس بھجوا کر اسکینڈلائز کرنے کی کوشش کی ہے۔
مریم نواز کے نوٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ وزیراعظم کی صاحبزادی ڈان لیکس میں ملوث نہیں۔ نوٹس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ڈان لیکس سے متعلق تحقیقاتی رپورٹ کسی قسم کے رد و بدل کے بغیر فراہم کی جائے اور ڈان لیکس سے متعلق کمیٹی کے تمام نوٹس فراہم کیے جائیں۔
تحریک انصاف کی جانب سے نوٹس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ ڈان لیکس کی تحقیقات پر اٹھنے والے تمام اخراجات کی تفصیلات بھی فراہم کی جائیں اور مریم نواز 15 روز کے اندر اندر قانونی نوٹس کا جواب دیں۔
اس سے پہلے مریم نواز نے اپنے ٹویٹ میں عمران خان پر طنز کرتے ہوئے لکھا کہ کسی نے کہا تھا احتساب اس سے شروع کریں لیکن احتساب کیلئے پیش ہونے کیلئے نواز شریف جیسا دل چاہیئے۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ حسن اور حسین نواز کبھی سیاست کا حصہ نہیں رہے لیکن حسن اور حسین جمہوریت کے لیے ڈکٹیٹر کے دور میں قید و بند کی صعوبتیں برداشت کرنے کا تمغہ ضرور رکھتے ہیں۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں