سعودی عرب کے شہر قطیف میں گاڑی میں بم دھماکا، دو مطلوب دہشت گرد ہلاک

03:51 PM, 2 Jun, 2017

جدہ: سعودی عرب کے شہر قطیف میں گاڑی میں بم دھماکہ سے سکیورٹی فورسز کو مطلوب دو دہشت گرد ہلاک ہوگئے ۔ جمعہ کو ذرائع ابلا غ نے سعودی وزارت خارجہ کے ایڈ وائزر فیصل بن فرہان کے حوالہ سے بتایا کہ ہلاک ہونے والے دودہشت گرد فضل الحمدا اور محمد اسومیل تھے جو کہ سعودی سیکورٹی فورسز کو مطلوب تھے ۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ قطیف کے پررونق علاقہ میں کار میں اچانک بم دھماکہ ہوا جس کے فوری بعد3 افراد کو کار میں سے فرا رہوتے ہوئے دیکھا گیاجبکہ دو افراد ہلاک ہو گئے ۔ اس دھماکہ کے فوری بعد پولیس کی نفری نے کار کو گھیرے میں لے لیا ۔

مزیدخبریں