وریندر سہواگ نے بھارتی کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ کے عہدے کیلئے درخواست جمع کرا دی

03:23 PM, 2 Jun, 2017

اوول : بھارتی ٹیم کے سابق مایہ ناز اوپننگ بیٹسمین وریندر سہواگ نے قومی ٹیم کے ہیڈکوچ کے عہدے کیلئے درخواست جمع کرا دی۔ بھارتی ٹیم کے موجودہ کوچ انیل کمبلے کی مدت آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے بعد ختم ہو جائے گی اور بھارتی کرکٹ بورڈ نے پہلے ہی ٹیم کے نئے کوچ کے عہدے کیلئے درخواستیں طلب کی تھیں۔

کمبلے کوچنگ کو جاری رکھنے کیلئے براہ راست انٹرویو کے عمل میں شامل ہوں گے لیکن ویرات کوہلی کے بیان کے بعد ان کے چانسز کم ہو گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق سہواگ سمیت سابق آسٹریلوی آل راﺅنڈر ٹام موڈی، سابق پاکستانی کوچ رچرڈ پیبس، سابق بھارتی فاسٹ باﺅلر دودا گنیش اور سابق بھارتی اے ٹیم کے کوچ لال چند راجپوت نے درخواستیں جمع کرا دی ہیں۔ سابق بھارتی کرکٹرز سچن ٹنڈولکر، ساروو گنگولی اور وی وی ایس لکشمن ٹیم کے نئے کوچ کا چناﺅ کریں گے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں.

مزیدخبریں