عالیہ بھٹ نے رنبیر کپور،رنویر سنگھ اور سدھارتھ کو اپنے کام پر توجہ دینے والا ،کریزی اور سپیشل قرار دے دیا

03:19 PM, 2 Jun, 2017

ممبئی:عالیہ بھٹ نے رنبیر کپور،رنویر سنگھ اور سدھارتھ کو اپنے کام پر توجہ دینے والا ،کریزی اور سپیشل قرار دے دیا۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ عالیہ بھٹ رنبیر کپور ،رنویر سنگھ اور سدھارتھ ملہوتراکے ساتھ فلموں میں کام کر چکی ہیں نے ان کے بارے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ رنبیر کپوراپنے کام ، فن اور پرفارمنس پر توجہ دیتے ہیں اور خاموشی سے جائزہ لیتے ہیں اوراس دوران پر سکون رہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ رنویر کے ساتھ کام کر کے بے حد مزا آیا،کام کے دوران رنویر کا جوش و خروش مجھے پسند ہے وہ بالکل کریزی ہے جبکہ سدھارتھ ملہوترا سپیشل ہے اور ہمیشہ رہے گا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں.

مزیدخبریں